Kitab al-Isra | Spiritual Ascension of Ibn al-Arabi | New Edition ابن العربی کی روحانی معراج | 2024

Kitab al-Isra | Spiritual Ascension of Ibn al-Arabi | New Edition ابن العربی کی روحانی معراج | 2024

Save ₨800
8 customer reviews Sold: 90

Current price is: ₨ 2,700. Original price was: ₨ 3,500.

Arabic Title: كتاب الإسراء إلى المقام الأسرى

Urdu Title: ابن العربی کی روحانی معراج

Author: Shaykh al-Akbar Muhyiddin Ibn al-Arabi
Editor: Ahmed Muhammad Ali, Abrar Ahmed Shahī
Translated by: Abrar Ahmed Shahi
Publisher: Ibn al-Arabi Foundation
Pages: 350

Availability: 7 in stock (can be backordered)

Kitab al-Isra | Spiritual Ascension of Ibn al-Arabi | New Edition ابن العربی کی روحانی معراج  | 2024

Current price is: ₨ 2,700. Original price was: ₨ 3,500.

Availability: 7 in stock (can be backordered)

Add to cart
Buy Now
Categories: Tags:
Brand:

کتاب الإسراء إلى المقام الأسرى

سالک کی روحانی اور برزخی معراج کی داستان

مصنف: شیخ اکبر محی الدین ابن العربیؒ

تحقیق و ترجمہ: ابرار احمد شاہی

"میں نے لطائف کے پروں کو درست کیا، رفارف کی پشت پر سوار ہوا اور معارف کی فضا میں اڑنے لگا..."

کتاب کا تعارف

شیخ اکبر محی الدین ابن العربی (قدس اللہ سرہ) کی یہ شاہکار تصنیف، "کتاب الإسراء إلى المقام الأسرى"، تصوف کی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ یہ کتاب محض الفاظ کا مجموعہ نہیں، بلکہ سالک کی اس "روحانی اور برزخی معراج" کی داستان ہے جو اسے زمین کی پستیوں سے اٹھا کر عرشِ الٰہی کے قرب (قاب قوسین) تک لے جاتی ہے۔ جہاں حضور نبی کریم ﷺ کو جسمانی معراج عطا ہوئی، وہیں آپ ﷺ کے کامل وارثین کو روحانی معراج نصیب ہوتی ہے، اور یہ کتاب اسی باطنی سفر کا آنکھوں دیکھا حال ہے۔

اس ایڈیشن کی نمایاں خصوصیات

1. جدید تحقیق شدہ عربی متن: یہ متن دنیا کے قدیم ترین اور مستند قلمی نسخوں کے تقابل سے تیار کیا گیا ہے، جس نے سابقہ مطبوعہ نسخوں کی اغلاط کی تصحیح کی ہے۔
2. اولین سلیس اردو ترجمہ: اردو زبان میں پہلی بار اس مشکل ترین کتاب کا رواں اور باہمہ ترجمہ پیش کیا گیا ہے، جس میں شیخ کے پیچیدہ استعارات کو اردو کے قالب میں ڈھالا گیا ہے۔
3. شرح ابنِ سودکین کی شمولیت: کتاب کے رموز کو سمجھنے کے لیے شیخ اکبر کے شاگردِ خاص شیخ اسماعیل بن سودکین کی شرح "النجاۃ" سے بھرپور استفادہ کیا گیا ہے۔

آپ اس کتاب میں کیا پڑھیں گے؟

سفر کا آغاز: اندلس (عالمِ ناسوت) سے بیت المقدس (قلب) تک کا روحانی سفر۔

سات آسمانوں کی سیر: ہر آسمان پر انبیاء علیہم السلام کی روحانیت سے ملاقات اور فیوض کا حصول۔

رفارفِ عُلیٰ: سدرۃ المنتہیٰ سے آگے "رفرف" پر سوار ہو کر مشاہدۂ حق کے مقامات۔

مناجات: بارگاہِ الٰہی میں وہ راز و نیاز جو "قاب قوسین" کے مقام پر سالک کو نصیب ہوئے۔

English Description

Kitab al-Isra ila al-Maqam al-Asra: The Book of Spiritual Ascension

Regarded as one of the most profound works of Sheikh al-Akbar Muhyiddin Ibn Arabi, Kitab al-Isra details the spiritual ascension (Mi'raj) of the Sufi saint. While the Prophet Muhammad (PBUH) experienced a physical ascension, his spiritual heirs undergo a journey of the spirit and heart.

Key Features:

  • Critically Edited Arabic Text based on high-quality manuscripts.
  • First Urdu Translation by Abrar Ahmed Shahi.
  • Commentary Insights from Ismail ibn Sawdakin.

Topics Covered:

  • Journey from "Andalusia" to "Jerusalem" (the heart).
  • Secrets of the Seven Heavens and celestial Prophets.
  • Station of Rafarif al-Ula and Divine Mysteries.

© ابن العربی فاؤنڈیشن - تمام حقوق محفوظ ہیں

ویڈیو دروس: کتاب الإسراء

شیخ اکبر محی الدین ابن العربیؒ کی شاہکار تصنیف پر تفصیلی دروس

دروس کی تفصیل

ان دروس میں ابن العربی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام شیخ اکبر کی کتاب "کتاب الاسراء" کی شرح اور تحقیق پیش کی گئی ہے۔ پلے لسٹ میں شامل تمام ویڈیوز ترتیب وار دیکھنے کے لیے ساتھ موجود فہرست کا انتخاب کریں۔

فہرستِ دروس

1
کتاب الاسراء - تعارفی نشست
ابن العربی فاؤنڈیشن
2
سفرِ معراج اور اس کے رموز - پہلا حصہ
درس 01
3
سات آسمانوں کی روحانی حقیقت
درس 02
4
مقامِ قاب قوسین اور مشاہدۂ حق
درس 03
5
رفارفِ عُلیٰ اور نورانی سواری
درس 04

© ابن العربی فاؤنڈیشن - علمی و روحانی دروس

Fihrist and Muqaddama | فہرست اور مقدمه

Weight0.9 kg
Langauge

,

Binding

Book Size

Paper type

Printing Quality

Publisher

Edition

8 reviews for Kitab al-Isra | Spiritual Ascension of Ibn al-Arabi | New Edition ابن العربی کی روحانی معراج | 2024

  1. Avatar of abrar ahmed shahi

    Abrar Ahmed Shahi

    میرے نزدیک کتاب الاسرا کی اہمیت اِس کے مندرجات سے زیادہ اِس کے اسلوب میں ہے۔ یہ شیخ اکبر کا وہ کلاسیک اسلوب ہے جس سے آپ نے اپنی کتابوں کی ابتدا کی تھی۔جیسا کہ ہم اسماعیل ابن سودکین کے مقدمے میں پڑھ چکے ہیں کہ جب آپ نے شیخ اکبر محیی الدین ابن العربی سے یہ سوال کیا تھا کہ یہ کتاب عالم معانی سے مقید ہے؟ تو اس کے جواب میں شیخ نے فرمایا: “مجھ پر یہ کشف مجرد معانی کی صورت میں ہوا، اور میرے اکثر کشف ایسے ہی ہیں۔ پھر حق سبحانہ نے مجھے وہ قوت بخشی کہ میں معانی کو عبارت میں ڈھال سکوں، اور صورتوں میں قید کر سکوں۔ لہذا اِس کتاب میں اور اپنی دیگر کتب میں میں نے ان مجرد معانی کو رمزاً ایسی عبارات میں بیان کیا ہے کہ یہ خواب کی طرح ہے اور اس کی تعبیر وہی معبّر بتا سکتا ہے جو اس کے اصولوں سے واقف ہے۔”

  2. Avatar of abrar ahmed shahi

    Abrar Ahmed Shahi

    ہمارے سامنے کتاب الاسرا ایک ایسی جامع کتاب کی صورت میں موجود ہے جس میں شیخ اکبر عربی الفاظ کو بھی اصطلاحات کی شکل دیتے دکھائی دیتے ہیں، یہ کتاب ہمارے لیے ابن العربی کی زبان اور اسلوب کی شناسائی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اسی کتاب کے مقدمے میں آپ لکھتے ہیں: “میں نے یہ معاملہ منثور و منظوم میں ڈھالا، اِسے مرموز اورمفہوم میں رکھا، اس میں ہم قافیہ الفاظ کا استعمال کیا، تاکہ یاد کرنے والوں کے لیے آسانی ہو ۔”
    ہمارے اِس مقدمے کا موضوع بھی یہی ہے کہ شیخ کے اسلوب کو سمجھنے میں کتاب الاسرا کا کردار کیا ہے۔ اب ہم کلام شیخ سے چند مثالیں آپ کے سامنے رکھتے ہیں جن سے آپ کو یہ بات سمجھ آئے گی کہ جب حقائق کو الفاظ کا پیراہن اوڑھایا جاتا ہے تو یہ الفاظ اِن حقائق کے حق میں حجابات سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتے، اور جب تک کوئی قاری اس پیراہن کو چاک نہ کر ےوہ ان کی اصل تک نہیں پہنچ پاتا۔ شیخ فرماتے ہیں: “مثلاً ہمارے آسمان اور زمین کہنے سے مراد یہ آسمان اور زمین نہیں، میری مراد مثلاً بلندی اور پستی ہو سکتی ہے۔ ” آسمان کے لیے عربی میں “سما” اور زمین کے لیے “ارض” کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ لیکن اگر کوئی صرف عربی لغت پر ہی توقف کرے اور کلام شیخ میں آئے اِن الفاظ کو ان کے ظاہر میں ہی قید جانے تو وہ کب شیخ کی مراد پائے گا۔ اسی طرح بعض اوقات آپ روح اور جسم کے لیے بھی “سما” اور “ارض” یعنی آسمان اور زمین کا لفظ لاتے ہیں، جو کہ ان الفاظ کی ایک دوسری تعبیر ہے۔

  3. Avatar of dr muhammad rashid

    Dr Muhammad Rashid

    لسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ابرار احمد شاہی
    اج مجھے ابن عربی فاؤنڈیشن کی کتاب الاسراالی المقام الاسری کا نسخہ ملا اپ یقین کریں نسخہ ملتے ہی اپ کی ابن عربی رحمۃ اللہ علیہ سے محبت اور انسیت کا احساس ہوا نہایت شاندار کتابت بہت ہی مناسب سائز اور مضبوط جلد اور سب سے بڑھ کر انتہائی مناسب قیمت میں اپ نے یہ تحفہ جو ہمیں دیا ہے میں اس کا شکر گزار ہوں اللہ تعالی اپ کو اور توفیق اور اپنے فضل سے نوازے امین
    ڈاکٹر محمد راشد
    کراچی پاکستان

  4. Avatar of ڈاکٹر فیض احمد چشتی لاہور

    ڈاکٹر فیض احمد چشتی لاہور

    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُه ۔ برادرِ محترم ابرار احمد شاھی فقیر کو شیخ ابن العربی علیہ الرحمہ کی کتاب الاسرا آپ کی طرف سے خصوصی ڈسکاٶنٹ کے ساتھ وصول ہوٸی ماشاءاللہ بہت عمدہ جلد و کاغذ کے ساتھ ساتھ ترجمہ و متن پر جو محنت کی گٸی فقیر اُس پر آپ کو اور آپ کے جملہ ساتھیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے ۔ اہلِ علم اور خصوصاً روحانیت سے لگاٶ رکھنے والے احباب کو شیخ علیہ الرحمہ کی یہ کتاب لازمی پڑھنی اور سمجھنی چاہیے ۔ اللہ عزوجل ہمیں شیخ علیہ الرحمہ کی روحانیت سے فیضیاب فرماۓ اور آپ سب کو اس کاوش پر اجرِ عظیم عطا فرماۓ آمین۔
    دعا گو ڈاکٹر مفتی فیض احمد چشتی لاہور پاکستان

  5. Avatar of nur bibi

    Nur Bibi

    Congratulations, Abrar Sahib! What a wonderful gift from the Ibn Arabi Foundation. Masha Allah, this ISRA ILAL MAQAM AL translation embodies high academic rigor and excellence. Several manuscripts were considered, corroborated, and evaluated to provide an accurate translation. I am impressed by the flow and ease of language as it makes the book accessible to diverse audiences. For Urdu readers, it is a rare and often sought-after gift (as I speak from personal experience) to acquire insightful, sensitive translations of Ibn Arabi’s works. So, I could not have been more delighted when I discovered this book, a product of labor of love, dedication, and linguistic intimacy.   From Nur

  6. Avatar of muhammad fahim

    Muhammad Fahim

    The text is well researched and presented in an excellent way. However, to understand the actual connotation of Ibne-Arabi’s work, an exalted state in sufism is mandatory. This is not a work of literature and those who have reached pinnacle of sufism may understand the actual meaning behind the word or between the lines. سطری علم کو سمجھنے کے لئے صدری علم کی ضرورت ہے جو آجکل عنقا ہے۔ ابن عربی کی تصنیفات ادبی نہیں بلکہ مشاہداتی ہیں۔ اور مشاہدات بھی ایسے جو عقل کے حدود کے اس پار افق کے بھی پیچھے ہیں

  7. Avatar of m. Umer farooq

    M. Umer Farooq

    میری ناقص رائے میں صوفیاء عالم المثال imaginal world جو کہ برزخ ہے اس دنیا اور اخروی عالم کے بیچ، کے باشندے ہوتے ہیں ان کے کشف اسی دنیا سے متعلق ہوتے ہیں وہ کشف abstract meaning or depictions کی صورت میں ہوتے ہیں لہزا ان کو عوام کی زبان میں بیان کیا جائے تو ہر کوئی نہیں سمجھ سکتا یہی شیخ اکبر کے ساتھ معاملہ ہے عام لوگ خاص علماء ظاہر ان کی باتوں پہ سیخ پا ہوئے ان کے زمانے میں بھی اور آج کل بھی خیر زیر نظر کتاب جو انکے رسائل میں سے ایک ہے معرفت کی روحانی واردات کی کہانی ہے جسے فاضل مصنف نے اشارے اور کنائے کی پیرائے خوبصورتی سے بیان کیا ہے تاہم ان الفاظ کے مخفی معانی وہی سمجھ سکتا ہے جس دل روشن ہو اور اہل نظر کی صحبت میسر ہو تاہم شیخ نے شروع میں ہی واضح کردیا کہ یہ روحانی معراج نہ جسمانی “معراج ارواح لا اشباح و اسرار لا أسوار و رؤية جنان لا عيان ” کتاب کے پہلے حصے میں سات ابواب ہیں جن بنیادی طور پر شیخ نے راہ سلوک بنیادی امور پہ بات کی اپنی مخصوص زبان میں مثلاً سفر قلب میں فرماتے ہیں کہ انسان اپنی حقیقت پہ خود ہی حجاب ہے لہزا نفس کو پہچانو یعنی اپنی حقیقت کی معرفت حاصل کر “انت غماغمة على شمسك, فاعرف حقيقة نفسك” حقیقت محمدیہ کے زمن میں کہتے ہیں کہ اس آیئنہ میں انسان اپنی اصل صورت دیکھتا ہے “هو مراة منورة ، ترى حقيقتك بها مصورة” ذات و صفات کی گفتگو میں حقیقت آسما کی بات کرتے ہیں یہ باتیں شیخ اپنی دیگر کتب میں تفصیل سے بیان کر کے ہیں یاد رہے کہ علماء سو نے ان کے اسماء الہی کے تصور پہ کفر و شرک کا فتویٰ لگایا ظاہر ہے یہ لطیف باتیں کثیف طبع لوگ نہیں سمجھ سکتے بات لبمی ہوگی المختصر معراج روحانی سے مراد ان کی یہ کہ ولایت نبی کی وراثت ہے جو کہ اولیاء اور نیک بندے نفس کو پاک کرکے پا سکتے ہیں نبی کا فیض ولایت جاری و ساری ہے یہی بات الغزالی بھی کہتے تھے کہ نبوت کا ذائقہ ولایت سے چکھا جاسکتا ہے بہرحال کتاب میں وصایا بھی ہیں سالکین کے لئے عربی زبان جاننے والوں کے لئے زیادہ لطف شخ مسجع کلام اور شاعری میں یہ کتاب باربار پڑھنے سے ہی کچھ نہ کچھ فیض حاصل کرسکتے ہیں فاضل مترجم نے بری محنت اور تحقیق کی ہے اور اچھا ترجمہ کیا ہے تاہم کچھ الفاظ سہل کیا جاسکتا ہے اور املا یا پرنٹ کی معولی اغلاط کو آئندہ بہتر کیا جاسکتا ہے کیا ہی اچھی ہو شیخ کی کتب کالمی طرز میں شائع کی جائیں یعنی عربی اور اردو متن امنے سامنے دو کالم میں ہو اور حاشیے اور نوٹس کتاب کے آخر میں دیئے جائیں اور تصوف سے متعلقہ مخصوص الفاظ کی فرہنگ بھی آخر ہو تو عوام الناس کو زیادہ ہوگا کیونکہ ان کا مقصد روحانی ہستیوں کے علومِ کا پرچار ہے اللہ جزائے خیر دے فاضل مصنف اور مترجم یہ کتاب پڑھنے کے لائق ہے آللہ تعالیٰ ہمیں حق کی معرفت نصیب فرمائے آمین

    محمد عمر فاورق

  8. Avatar of umer farooq

    Umer Farooq

    یہ کتاب تحقیق شدہ مستند عربی متن،رواں اور سلیس و نفیس اولین اردو ترجمہ ،مخوص و اھم مقامات کی شرح اور شیخ الاکبرؒ کی مختلف کتابوں کی مدد سے قارئین کی سھولت کے لئیے 70حواشی پر مشتمل ہے۔
    کتاب صوری و معنوی اور ظاھری و باطنی محاسن کا حسین و عظیم شاہکار ہے جس کا سارا کریڈٹ ابن العربیؒ فاؤنڈیشن کے احباب گرامی کو جاتا ہے اور یہ سب کچھ ان کی علوم شیخ الاکبرؒ سے خاص تعلق اور انسیت و محبت کا نتیجہ ہے۔
    میں ابن العربیؒ فاؤنڈیشن کے احباب کا نہایت شکر گزار ہوں کہ جو اپنی ٹیم کے بھر پور تعاون سے اگلی صدیوں کی نسلوں کے لئیے حضور شیخ الاکبرؒ کے روحانی،وجدانی اور لافانی کلام کو نہایت آسان اور بہترین شکل۔میں منصۂ شہود اور منظر عام پر لارہے ہیں۔
    یہ اتنا عظیم و فقید المثال کارنامہ ہے کہ اس وقت پاکستان میں اس طرز پر ابن العربیؒ فاؤنڈیشن کے علاوہ علوم شیخ الاکبرؒ کے سہل بنانے کا یہ مشن کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔
    اتنی شاندار،لاجواب اور بے مثال کتاب کی شکل میں فیض شیخ الاکبرؒکو قارئین شیخ الاکبرؒ تک نہایت مناسب قیمت میں میں پہنچانے کا اہتمام کرنا سعادت دارین کا مؤجب ہے۔

Add a review

Shipping & Returns Policy

Shipping

Pakistan, Major Cities: 1-3 working days
Villages and Small Cities: 2-4 working days

Order before 2.30pm and your order will be dispatched on the same

working day (Mon-Fri excluding public holidays).

We will ship your order from Call Courier Service.

Returns & Exchanges

All returns must be postmarked within seven (7) days of the purchase date. All returned items must be in new and unused condition, with all original tags and labels attached.

To return an item, please email customer service at admin@ibnularabibooks.com
Please place the item securely in its original packaging and include your proof of purchase, and mail your return to the following address:

Ibn Al Arabi Foundation

ho no 123 st 7 Ch Jan Colony Chaklala scheme 3

Rawalpindi, Punjab, 

Please note, you will be responsible for all return shipping charges. We strongly recommend that you use a trackable method to mail your return.

 

After receiving your return and inspecting the condition of your item, we will process your return or exchange. Please allow at least seven (7) days from the receipt of your item to process your return or exchange. We will notify you by email when your return has been processed.
 

Damaged or Defective Products

Please return any item purchased from ibnularabibooks.com that arrives to you damaged or defective, or isn’t what you have ordered.