al-Mahajja al-Baydaa | رسول اللہ کی نماز اور اختلاف امت | 2026 Edition

al-Mahajja al-Baydaa | رسول اللہ کی نماز اور اختلاف امت | 2026 Edition

Save ₨1500Featured
1 customer review Sold: 42

Price range: ₨ 2,300 through ₨ 5,000

Edition
Urdu Only
al-Mahajja al-Baydaa |  رسول اللہ کی نماز اور اختلاف امت | 2026 Edition

Price range: ₨ 2,300 through ₨ 5,000

Availability: 10 in stock (can be backordered)


Title: al-mahajja al-baydaa رسول اللہ کی نماز اور اختلاف امت
Author: Shaykh al-Akbar Muhyiddin Ibn al-Arabi
Editor: ٍShaykh Ahmed Muhammad Ali, Sultan Abd al-Aziz al-Mansub
Translated by: Abrar Ahmed Shahi
1st Edition Jan 2026
Pages: 510
Add to cart
Buy Now
Al mahajja al bayda jan 2026 page1
شیخ اکبر ظاہر سے باطن کا سفر 1 page3
Al mahajja al bayda jan 2026 page4
Al mahajja al bayda jan 2026 page6
Al mahajja al bayda jan 2026 page9

Book Description

شیخ اکبر محیی الدین محمد ابن العربی نے یہ کتاب سن 599 ہجری میں شہر مکہ میں اپنے قیام کے دوران حرم مکی میں لکھی، اور یہ آپ کا اِس مقدس زمین کا پہلا سفر حج تھا، اُس وقت آپ کی عمر 39 برس تھی، اس دور میں آپ اپنے فن اور ذہنی صلاحیتوں کے عروج پر تھے۔ اِس کتاب سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے سن 600 ہجری کے اوائل میں اسے مکمل کیا، جیسا کہ اس کے صفحہ اختتام پر ذکر کیا گیا ہے۔ یہ اس کتاب کی دوسری جلد ہے، یہ جلد نماز کے ابواب کا احاطہ کرتی ہے۔ شیخ نے اس کی پہلی جلد کو طہارت سے مخصوص کیا۔ اور اس دوسرے جلد کے بعد نماز کے ابواب کو مکمل کرتے ہوئے تیسری جلد لکھنا شروع کی۔ آج ہمیں اس کتاب کی کل جلدوں کی تعداد تک معلوم نہیں، کیونکہ اِن میں سے صرف دوسری جلد ہی ہم تک پہنچی ہے، میرے علم کے مطابق باقی جلدیں حوادث زمانہ کی نظر ہو گئیں۔

اِس دوسری جلد کا مواد اِس کے مصنف کے وسیع افق اور فقہ و حدیث کے علوم پر گہری گرفت کا عکاس ہے۔ اور یہ سب ان راستوں میں واضح ہے جن پر شیخ محو سفر رہے، آپ نے اِس مجال کے بزرگوں کی تصانیف پر گہری نظر ڈالی ہے۔ جیسا کہ آپ حدیث نبوی سے استشہاد کے بھی حریص نظر آتے ہیں۔آپ انہیں اِن کے ذرائع سے حرف بہ حرف نقل کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ میں نے بھی اِس رجحان کی پیروی کی، آپ کی مرضی کا احترام کیا، اور مراجع میں احادیث کے حوالہ جات کو بالتفصیل لکھا، جہاں کہیں لفظی اختلاف پایا اُس کی وضاحت کی۔ آپ اس بات کے بھی حریص نظر آئے کہ متقدمین آئمہ کی آرا ادب کے دائرے میں ڈسکس کی جائیں۔

کتاب “المحجۃ البیضاء فی الاحکام الشرعیہ والآداب الدینیہ” (سفرِ ثانی) شیخ اکبر محی الدین ابن العربی کی وہ نایاب تالیف ہے جو فقہ، حدیث اور تصوف کا ایک حسین امتزاج ہے۔ یہ کتاب ان لوگوں کے لیے ایک بہترین رہنما ہے جو فقہی جمود اور مسلکی تعصب سے ہٹ کر براہِ راست احادیثِ نبوی ﷺ کی روشنی میں نماز کے طریقے کو سمجھنا چاہتے ہیں۔
آپ کے سوالات کے تناظر میں اس کتاب کا تعارف اور مندرجات کا تجزیہ درج ذیل ہے:
1. کتاب کا تعارف اور منہج:
یہ کتاب شیخ ابن العربی نے 599 ہجری میں مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران تحریر کی۔ اس کا بنیادی مقصد فقہی اختلافات (جو کہ صحابہ اور تابعین کے دور سے چلے آ رہے ہیں) کا احاطہ کرنا اور پھر “درست احادیث” کی بنیاد پر راجح قول کا انتخاب کرنا ہے۔
شیخ کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ کسی خاص مسلک (جیسے حنفی، شافعی یا مالکی) کی اندھی تقلید نہیں کرتے بلکہ وہ محدثانہ اور ظاہری اسلوب اپناتے ہیں۔ وہ ہر مسئلہ میں صحابہ (جیسے ابن عمر، ابن مسعود، علی رضی اللہ عنہم) اور ائمہ (مالک، شافعی، ثوری، اصحاب الرائے) کے اقوال نقل کرتے ہیں اور پھر حدیث کی سند اور متن کی جانچ پڑتال کر کے فیصلہ سناتے ہیں۔
یہ کتاب ہمیں بتاتی ہے کہ نماز کے مسائل میں اختلاف کوئی نئی چیز نہیں بلکہ صحابہ کے دور سے ہے، لیکن “المحجۃ البیضاء” کا کمال یہ ہے کہ یہ ہمیں اندھی تقلید سے نکال کر صحیح احادیث کی طرف لاتی ہے۔
یہ کتاب فقہی جمود کو توڑتی ہے اور نماز کو اس طرح ادا کرنے کی دعوت دیتی ہے جیسا کہ رسول اللہ ﷺ سے ثابت شدہ (ظاہری اور باطنی) طریقہ ہے۔ شیخ کا انداز یہ ہے کہ وہ حدیث کو فقہی رائے پر مقدم رکھتے ہیں۔

المحجہ البیضاء کا مطالعہ
عبد العزیز سلطان المنصوب

شیخ اکبر محی الدین محمد ابن العربی کو عرب اور مسلم صوفیا میں سے سب سے زیادہ تحریری کام کرنے والا مصنف سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین نے ان کی تصانیف کی تعداد 364 سے زائد بتائی ہے، بلکہ گمشدہ تصانیف کو مستثنیٰ کرنے کے بعد بھی یہ تعداد 550 تک جا پہنچتی ہے، جیسا کہ ڈاکٹر عثمان یحییٰ نے ذکر کیا۔ بعد میں ابن العربی سوسائٹی کے مطابق میسر مخطوطات کے حساب سے یہ تعداد 150 کے لگ بھگ ہے۔

آپ کی تصانیف مختلف موضوعات یعنی اسلامی عربی علوم کے متفرق شعبوں کو شامل کیے ہیں، جن میں تفسیر، حدیث، فقہ، سیرت، تصوف، اور ادب وغیرہ شامل ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر لوگ شیخ کے اس پہلو سے ناواقف ہیں وہ انہیں صرف علم تصوف کا شہسوار ہی سمجھتے ہیں؛ کیونکہ آپ کی اکثر تصانیف اسی شعبے میں ہیں اور محققین و ناشرین کی دلچسپی بھی آپ کی صوفیانہ تصانیف میں ہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تصوف مخالف ایک جماعت نے شیخ اکبر کے خلاف علی الاعلان دشمنی کا موقف اختیار کیا، یہاں تک کہ ان میں سے بعض نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ شیخ شریعت کے التزام میں کوتاہی کے مرتکب ہیں۔

 جیسا کہ میں نے فتوحات مکیہ کے تحقیقی مقدمے میں اس جانب اشارہ کیا تھا کہ صوفیا کی ان تحریروں کا منظر عام پر نہ آنے سے عربی، اسلامی اور انسانی مکتبات کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ کہ علم کے متلاشی محققین نے اِن اہم شعبوں میں اِن کے علم سے مزید جاننے کا موقع کھو دیا ہے۔ میں جامعات کے تحقیقی مراکز، ریسرچ انسٹی ٹیویٹس، صوفیائے کرام، محققین سکالرز، اور اشاعتی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ شیخ کی تمام کتب کی نہ صرف تحقیق کریں بلکہ ان کی اشاعت میں اپنا کردار بھی ادا کریں۔

مجھے خوشی ہے کہ ’’ابن العربی فاؤنڈیشن، پاکستان‘‘ کے موسس، محترم استاذ ابرار احمد شاہی صاحب نے اِس سمت پہلا قدم اٹھایا ہے۔ وہ اس طرح کہ ہمیں اس کتاب ’’المحجہ البیضاء” کا ایک قلمی نسخہ فراہم کیا، جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے، یہ کتاب اسلامی فقہی مذاہب کے آئمہ کے ارشادات کے مطابق اسلامی فقہ اور دینی آداب کے موضوع سے تعلق رکھتی ہے، لیکن اِس کی بنیاد احادیث نبویﷺ پر ہے۔

Additional Information

Weight1.1 kg
Pages

,

Binding

Book Size

Edition

, ,

Paper type

Printing Quality

1 review for al-Mahajja al-Baydaa | رسول اللہ کی نماز اور اختلاف امت | 2026 Edition

  1. Avatar of abrarshahi

    abrarshahi –

    وعلیکم السلام! کتاب “المحجة البیضاء” موصول ہوگئی، شکریہ۔ ماشاء اللہ کتاب بہت عمدہ ہے اور مالکی فقہ کے مطابق ہونے کی وجہ سے کافی معلوماتی ہے۔

    تاہم، ایک بات کی کمی محسوس ہوئی کہ اس اشاعت میں ابن العربی کی عربی تشریح کا اصل متن شامل نہیں کیا گیا، بلکہ حدیث کا براہِ راست اردو ترجمہ کر دیا گیا ہے۔ اس ترتیب سے ایسا گمان ہوتا ہے جیسے ابن العربی نے یہ احادیث خود اردو ہی میں لکھی ہوں۔ کیا ابن العربی نے ان احادیث کی عربی میں تشریح نہیں فرمائی تھی، یا اس بار وہ متن شائع نہیں کیا گیا؟ اگر اصل عربی متن بھی ساتھ ہوتا تو کتاب کی علمی قدر مزید بڑھ جاتی۔ مجموعی طور پر یہ ایک بہترین کاوش ہے۔ جزاک اللہ خیرا۔

Add a review

Shipping & Returns Policy

Shipping

Pakistan, Major Cities: 1-3 working days
Villages and Small Cities: 2-4 working days

Order before 2.30pm and your order will be dispatched on the same

working day (Mon-Fri excluding public holidays).

We will ship your order from Call Courier Service.

Returns & Exchanges

All returns must be postmarked within seven (7) days of the purchase date. All returned items must be in new and unused condition, with all original tags and labels attached.

To return an item, please email customer service at [email protected]
Please place the item securely in its original packaging and include your proof of purchase, and mail your return to the following address:

Ibn Al Arabi Foundation

ho no 123 st 7 Ch Jan Colony Chaklala scheme 3

Rawalpindi, Punjab, 

Please note, you will be responsible for all return shipping charges. We strongly recommend that you use a trackable method to mail your return.

 

After receiving your return and inspecting the condition of your item, we will process your return or exchange. Please allow at least seven (7) days from the receipt of your item to process your return or exchange. We will notify you by email when your return has been processed.
 

Damaged or Defective Products

Please return any item purchased from ibnularabibooks.com that arrives to you damaged or defective, or isn’t what you have ordered.