Kitab al-Tajalliyat al-Ilahiyya | Pre-order 2026 | كتاب التجليات الإلهية

Kitab al-Tajalliyat al-Ilahiyya | Pre-order 2026 | كتاب التجليات الإلهية

Featured
3 customer reviews Sold: 47

₨ 4,000

Arabic Title: التجليات الإلهية

Urdu Title: تجلیات الہیہ

Author: Shaykh al-Akbar Muhyiddin Ibn al-Arabi
Arabic Editor:  Abrar Ahmed Shahi
Translated by: Abrar Ahmed Shahi
Publisher: Ibn al-Arabi Foundation
Pages: 388

Availability: Out of stock

Categories: Tags:
Brand:

1 2 3 4 5 6 9

Kitab Al-Tajalliyat Al-Ilahiyya

This groundbreaking critical edition of Tajalliyat al-Ilahiyya (The Book of Theophanies) by Shaykh al-Akbar Ibn al-Arabi represents a monumental achievement in Islamic scholarship. Meticulously collated from seven authoritative manuscripts sourced from prestigious global archives, this edition sets a new standard for textual accuracy. The Arabic text has been rigorously verified against Tier 1 manuscripts (Wali al-Din 1759, Koprulu 766, Jar Allah 986) and supplemented by Tier 2 sources, with variant readings clearly annotated for scholarly reference.

For the first time, readers gain access to a complete Urdu translation by Abrar Ahmed Shahi, co-founder of the Ibn al-Arabi Foundation. This translation, refined over 19 years of dedicated study, balances fidelity to Ibn Arabi’s profound Arabic prose with clarity for Urdu-speaking audiences. The edition also features the essential commentary dictated by Ibn Arabi to his disciple Ibn Sawdakin, offering unparalleled insights into the 109 divine theophanies (tajalliyat) that form the core of this metaphysical masterpiece.

Innovative explanatory diagrams distill Ibn Arabi’s complex cosmology, visualizing relationships between Divine Names, metaphysical hierarchies, and the structure of existence. These visuals, paired with Ibn Sawdakin’s commentary, bridge the gap between scholarly rigor and accessible understanding.

Scheduled for publication in 2025, this edition is indispensable for scholars of Sufism, Islamic philosophy, and comparative mysticism. It honors Ibn Arabi’s legacy while equipping modern readers with tools to navigate his transformative teachings on the Unity of Being (Wahdat al-Wujud).

About the Author:
Muhyiddin Ibn al-Arabi (1165–1240), the “Greatest Master” (Shaykh al-Akbar), remains Islam’s most influential mystic-philosopher. His works explore divine reality, cosmology, and the soul’s journey to God, shaping Sufi thought for centuries.

About the Translator:
Abrar Ahmed Shahi, a renowned Pakistani Sufi scholar, has dedicated two decades to translating Ibn Arabi’s oeuvre into Urdu. Under the guidance of Egyptian Shaykh Ahmad Muhammad Ali, his work merges traditional spirituality with academic rigor.

کتاب التجلیات الالہیہ

شیخ اکبر ابن العربی کی عظیم تصنیف تجلیات الہیہ کا یہ نیا علمی ایڈیشن ایک سنگ میل ہے جسے ابن العربی فاونڈیشن نے سر کیا ہے۔

اس جدید متن کی تیاری میں بہترین اور قدیمی مخطوطات کا استعمال کیا گیا ہے جنہیں تقابل کے لیے دو درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں ولی الدین 1759، کوپرولو 766، اور جار اللہ 986 جیسے مخطوطات کو بنیاد بنا کر تیار کیے گئے اس ایڈیشن میں متن کے تمام اختلافی مقامات واضح ہیں۔

ابرار احمد شاہی (ابن عربی فاؤنڈیشن کے بانی) نے اس کتاب کا پہلا مکمل اردو ترجمہ کیا ہے۔ اور یہ شیخ اکبر کے علوم کے احیا میں ایک سنگ میل ہے۔
یہ ترجمہ عربی متن کے گہرے مفاہیم کو سادہ اردو میں پیش کرتا ہے، ترجمہ سلیس اور رواں ہے۔ اسی طرح اس نیے ایڈیشن میں شیخ اکبر کے قریبی ساتھی اسماعیل ابن سودکین کی تشریحات، کو بھی شامل کیأ گیا ہے واضح رہے کہ یہ وہی تشریحات ہیں جو ابن العربی نے خود اپنے شاگرد کو بتائیں لہذا مصنف خود ہی اپنی کتاب کی شرح بھی کر رہا ہے۔ یہ تشریح تجلیات کے اسرار کو کھولنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

تصویری خاکے اور ڈایاگرام کے ذریعے ابن عربی کے پیچیدہ مفاہیم جیسے ذاتِ الہی کے اسماء، کائناتی مراتب، اور وجود کی ساخت کو بصری شکل دی گئی ہے۔ یہ جدید علمی ذرائع طلبہ اور محققین دونوں کے لیے سہولت فراہم کرتے ہیں۔

اس سال شائع ہونے والی یہ کتاب تصوف، اور اہل تحقیق کے علوم میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک اہم دستاویز ہو گی ۔ یہ نسخہ نہ صرف ابن عربی کی وراثت کو محفوظ کرتا ہے بلکہ تجلیات الہیہ جیسے گہرے موضوعات کو جدید اسلوب میں پیش کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں:
محی الدین ابن عربی (1165–1240)، جنہیں “شیخ اکبر” کہا جاتا ہے، اسلام کی عظیم ترین صوفی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی تحریریں وجود، خدا، اور روح کے سفر پر گہرے فلسفیانہ دریچے کھولتی ہیں۔

مترجم کے بارے میں:
ابرار احمد شاہی، پاکستان کے معروف صوفی عالم، دو دہائیوں سے ابن عربی کی کتب کے اردو تراجم پر کام کر رہے ہیں۔ مصر کے شیخ احمد محمد علی کی رہنمائی میں ان کا کام روایتیت اور جدید علمی معیارات کا امتزاج پیش کرتا ہے۔

Weight0.9 kg
Langauge

,

Binding

Book Size

Paper type

Printing Quality

Publisher

Edition

3 reviews for Kitab al-Tajalliyat al-Ilahiyya | Pre-order 2026 | كتاب التجليات الإلهية

  1. Avatar of abrarshahi

    abrarshahi –

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    التجلیات الھیۃ پہ سرسری نظر

    الحمد للہ وحدہ والصلوۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ۔ اما بعد!
    امام ابن عربی کی کتاب التجلیات کا اردو ترجمہ مارکیٹ میں آیا تو آتے ہی اسے حاصل کرنے کا شوق ہوا اور الحمد للّٰہ آج کتاب موصول ہوئی۔ سرسری طور پہ کتاب کو ایک ڈیڑھ گھنٹے میں دیکھا کہ ترتیب سے ان شاءاللہ تعالیٰ چھٹیوں میں پڑھیں گے۔ بعض خصوصیات جو نظر آئیں وہ قارئین کی نظر کرتے ہیں:
    • بہت سے قارئین اگرچہ ترجمہ والی کتاب خریدتے ہیں لیکن عربی متن سے استفادہ کو بھی پسند کرتے ہیں (جن میں آخری درجہ میں ناچیز راقم بھی ہے) تو متن بھی اس طباعت میں درج ہے اور خصوصیت یہ کہ محقق نے مطبوعہ عربی نسخوں پہ اعتماد کر کے ہی متن درج نہیں کیا بلکہ اصل مخطوطات سے از خود نئے سرے سے تحقیق کر کے متن شاملِ طباعت کیا جو کہ کم از کم میرے لیے تو انتہائی خوشی کی بات ہے اور ہر اس شخص کے لیے بھی کہ جس کا کسی عربی نثر یا نظم کی تحقیق کے ساتھ واسطہ پڑا ہو۔
    • شیخ اکبر کی کتب کا اردو ترجمہ جس انتھک محنت سے فاضل مترجم شیخ ابرار احمد شاھی مد ظلہ کرتے ہیں وہ تو بیان کرنے کی حاجت نہیں ، ان کے تراجم کو پڑھنے والا بخوبی واقف ہے۔ تو اسی محنت و خلوص و تحقیق کو یہاں بھی ملحوظ خاطر رکھا گیا۔
    • کتاب بہر حال مشکل ہے اگرچہ اردو ترجمہ ہی کیوں نہ سامنے آ گیا، اور شیخ اکبر کی کتاب ہو اور آسان ہو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ لیکن پھر بھی اسے اس انداز میں اردو کے قالب میں ڈھالا گیا کہ کتاب کسی حد تک سمجھ بھی آجاتی ہے، نہیں تو کم از کم قاری کا کتاب سے تعلق ضرور بنا رہتا ہے۔
    • کتاب کی مشکلات جہاں فاضل مترجم نے دور کرنے کی کوشش کی وہیں ایک خوشخبری یہ کہ کتاب میں خود شیخ اکبر کے شاگرد رشید ابن سودکین کی شرح بھی شامل کی گئی ہے جس سے مشکل مقام حل کرنے میں بہت مدد ملتی یے۔
    • نثر میں کسی بات کو سمجھایا جائے تو بعض دفعہ سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے اور اگر اسی بات کو نقشے کی صورت میں سمجھایا جائے تو مزہد آسان ہوجاتی ہے اور اگر اسے تصویر کی شکل دے دی جائے تو وہ سو فیصد نہیں تو نوے فیصد تصویر دیکھنے سے کی واضح ہو جاتی ہے۔ فاضل مترجم نے تصاویر کی شکل میں بات سمجھانے کی جو کوشش کی ہے میرے خیال سے قاری پر سیدھا سیدھا احسان کیا ہے ۔ وللہ درہ۔
    • کتاب کے شروع میں مقدمہ ہے جو *مقدمۃ الکتاب* کی حیثیت رکھتا ہے کہ اسے پڑھ کر کتاب کا موضوع نکھر کر سامنے آ جاتا ہے۔ اور اس موضوع پہ شیخ اکبر کی دوسری تصانیف اور دیگر صوفیا کی کتب میں جو کلام ہے وہ بھی بیان کیا گیا تاکہ قاری کو اچھی طرح موضوع سمجھ آ جائے پھر جب وہ کتاب پڑھے گا تو بات اچھی طرح سمجھنے کے قابل ہو جائے گا۔

    *لھذا کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔*

    اللہ تعالیٰ فاضل مترجم کے لیے صدقہ جاریہ بنائے آمین۔بجاہ طہ و یس۔
    والحمد للّٰہ رب العالمین والصلوۃ والسلام علی خاتم الانبیاء و المرسلین ۔

    حافظ شھریار بن جعفر خان
    مقرئ التجوید القراءات العشر الصغری و الکبری و الصغیر والکبیر و الزوائد
    13 مئی 2026ء

  2. Avatar of abrarshahi

    abrarshahi –

    محترم جناب ابرار احمد شاہی صاحب !
    السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

    امید ہے کہ آپ اور آپ کی پوری ٹیم خیریت اور عافیت سے ہوگی۔

    آج آپ کے ادارے ابن العربی فاؤنڈیشن کی جانب سے شیخِ اکبر حضرت محی الدین ابن العربی رحمہ اللہ کی عظیم کتاب “تجلیات الٰہیہ” موصول ہوئی، اور یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ تجلیات الٰہیہ کا یہ ایڈیشن صرف ایک کتاب نہیں بلکہ ایک خوبصورت علمی اور روحانی پیشکش ہے، جس پر کی گئی محنت ہر صفحے سے نمایاں محسوس ہوتی ہے۔

    اگرچہ ابن العربی فاؤنڈیشن پہلے ہی فصوص الحکم، فتوحاتِ مکیہ، مواقع النجوم اور دیگر عظیم تصانیف پر جس اخلاص، محنت اور علمی بصیرت کے ساتھ کام کر چکی ہے، وہ اہلِ علم پر مخفی نہیں، مگر “تجلیات الٰہیہ” کے اس ایڈیشن نے واقعی دل موہ لیا۔

    خصوصا کتاب کے ہر باب میں جس خوبصورت ترتیب اور فہم انگیز انداز سے ڈائیگرامز اور توضیحی خاکے شامل کیے گئے ہیں، وہ قابلِ تحسین ہی نہیں بلکہ ایک غیر معمولی علمی خدمت ہے۔ اس انداز نے شیخِ اکبر رحمہ اللہ کے دقیق اور عمیق مضامین کو سمجھنے میں بے حد آسانی پیدا کر دی ہے۔ جس سے قاری نہ صرف عبارت کو بہتر انداز میں سمجھ پاتا ہے بلکہ موضوع کے ساتھ ایک خاص ذہنی و قلبی تعلق بھی محسوس کرتا ہے۔

    اسی طرح عربی متن کے ساتھ اُردو ترجمہ جس شستگی، روانی اور خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے، وہ بھی آپ کی علمی دیانت اور زبان پر قدرت کا واضح ثبوت ہے۔ ترجمہ نہ صرف اہلِ علم بلکہ عام قاری کے لیے بھی انتہائی قابلِ فہم اور دلنشین ہے، جو یقیناً ایک بڑی کامیابی ہے۔

    میں دل کی گہرائیوں سے آپ، آپ کی پوری ٹیم، مترجمین، محققین، ڈیزائنرز اور اس عظیم منصوبے سے وابستہ ہر فرد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ لوگ محض کتابیں شائع نہیں کر رہے بلکہ ایک عظیم روحانی و فکری ورثے کو نئی نسلوں تک زندہ اور مؤثر انداز میں منتقل کر رہے ہیں، اور یہ یقیناً ایک صدقۂ جاریہ ہے۔

    اللہ تعالیٰ آپ کے اس ادارے کو مزید برکت، وسعت اور قبولیت عطا فرمائے، اور آپ کو اسی طرح اہلِ محبت و معرفت کے لیے علم کے چراغ روشن کرنے کی توفیق عطا فرماتا رہے۔

    والسلام
    محمد احمد انصاری.

  3. Avatar of danyal amin

    Danyal Amin (verified owner) –

    به نور غیب روشن شد دل ما
    منور شد به نورش منزل ما

    تجلی کرد بر ما حضرت او
    چه خوش لطفی که آمد حاصل ما

    شاه نعمت‌الله ولی

    شیخ اکبر محی الدین ابن العربی قدس سرہ نے الفتوحات المکیہ میں ایک مقام پر فرمایا ہے کہ اہلِ اللہ کی معرفت کا دار و مدار سات بنیادی علوم پر ہے، جن میں سے ایک علمِ تجلیات ہے۔ تجلیات کی معرفت، یعنی اشیا میں حق تعالیٰ کے ظہور کا علم، ان بنیادی ابواب میں سے ہے جن کے ذریعے حقائق و معارف کے بے شمار گوشے منکشف ہوتے ہیں۔ ہمارے گرد و پیش موجود اشیا، ان کی ہیئتیں، صورتیں، کائنات میں جاری و ساری تغیرات، اور عالم کے باطنی نظام کے مختلف مظاہر، سب کے سب انہی تجلیاتِ الٰہیہ کے آثار ہیں۔ اسمائے الٰہیہ کے ظہور ہی سے یہ عالم اپنی رنگا رنگی، تنوع اور معنویت حاصل کرتا ہے۔

    شیخ اکبر حضرت ابن العربی قدس سرہ کی تصنیف التجلیات الٰہیہ اگرچہ حجم میں مختصر ہے، لیکن معنوی اعتبار سے نہایت گہری اور ہمہ گیر حیثیت رکھتی ہے۔ زیرِ نظر اشاعت درحقیقت ایک محض ترجمہ نہیں بلکہ ایک مفصل اور جامع علمی مُختصر ہے، جس میں مترجم ابرار احمد شاہی زید مجدہ نے نہایت بصیرت اور علمی ذمہ داری کے ساتھ اس متن کو پیش کیا ہے۔

    اس کتاب کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا تفصیلی مقدمہ ہے، جس میں ابرار احمد شاہی نے تجلی کی حقیقت، اس کے معانی و مطالب، اس کی اقسام، اس کے مراتب اور اس کے مظاہر پر نہایت سیر حاصل بحث کی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی ہے کہ تجلی کس طرح عالمِ خارج اور انسان کے باطن دونوں میں ظاہر ہوتی ہے، اور کس طرح ایک ہی حقیقت مختلف صورتوں میں جلوہ گر ہوتی ہے۔ اسی ضمن میں انہوں نے اس اہم نکتے کو بھی نہایت وضاحت سے بیان کیا ہے کہ تجلیات میں تکرار نہیں ہوتی، یعنی حق تعالیٰ ایک ہی صورت میں دوبارہ تجلی نہیں فرماتا، بلکہ ہر تجلی اپنی شان، نسبت اور تعین کے اعتبار سے منفرد اور غیر مکرر ہوتی ہے۔

    اس مقدمے کی ایک نہایت اہم جہت یہ ہے کہ حضرت ابرار احمد شاہی نے صرف توضیح پر اکتفا نہیں کیا بلکہ شیخ اکبر ابن العربی قدس سرہ کے افکار کی تفہیم سے متعلق مختلف آراء اور تعبیرات کا بھی دقیق جائزہ لیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے حضرت امیر عبدالقادر الجزائری قدس سرہ، حضرت شیخ عبد الکریم الجیلی قدس سرہ، اور حضرت شیخ احمد سرہندی قدس سرہ کے افکار کو ان کے اصل متون کی روشنی میں پیش کیا ہے۔ خصوصاً حضرت شیخ احمد سرہندی قدس سرہ کے مکتوبات سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے انہوں نے تجلیات کے مسئلے کو ایک منضبط علمی تناظر میں واضح کیا ہے۔

    انہوں نے ان آراء کو محض نقل نہیں کیا بلکہ نہایت باریک بینی کے ساتھ ان کا تجزیہ اور تقابل بھی کیا ہے۔ مختلف تعبیرات کو شیخ اکبر ابن العربی قدس سرہ کے فکری نظام کے ساتھ پرکھا گیا ہے، اور جہاں کہیں سوء فہم یا مختلف تاویلات پیدا ہوئی ہیں، ان کی نشاندہی کرتے ہوئے اصل موقف کو دلائل کے ساتھ واضح کیا گیا ہے۔ اس اعتبار سے یہ مقدمہ محض تعارف نہیں بلکہ ایک مستقل تحقیقی و تنقیدی مطالعہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

    اس اشاعت کی ایک اہم خصوصیت سیدی ابن سودکین قدس سرہ کی شرح کی شمولیت ہے، جو اس اعتبار سے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے کہ یہ شرح خود شیخ اکبر ابن العربی قدس سرہ کی املاء و ارشادات پر مبنی ہے۔ اس سے متن کی تفہیم کو نہایت مضبوط علمی بنیاد حاصل ہوتی ہے اور قاری کو براہِ راست شیخ کے فکری دائرے سے استفادہ کا موقع ملتا ہے۔

    مزید برآں، اس اشاعت میں عربی متن کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو مختلف مخطوطات کے تقابل و تحقیق کے بعد ایک تنقیدی صورت میں مرتب کیا گیا ہے۔ شیخ اکبر ابن العربی قدس سرہ کی بیان کردہ ایک سو نو تجلیات میں سے ہر تجلی کے ساتھ اس کی شرح بھی شامل ہے، جس سے قاری کو متن اور اس کی توضیح بیک وقت میسر آتی ہے۔

    کتاب میں بصری خاکوں اور ڈایاگرامز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے، جس سے پیچیدہ فکری اور مابعد الطبیعیاتی مباحث کو زیادہ سہل انداز میں سمجھنا ممکن ہو جاتا ہے۔ طباعت، فونٹ، ترتیب اور مجموعی پیشکش بھی نہایت عمدہ اور دیدہ زیب ہے، جو مطالعے کے تجربے کو مزید مؤثر اور خوشگوار بناتی ہے۔

    آخر میں ابرار احمد شاہی کے علمی کام کی تحسین ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس اشاعت میں غیر معمولی محنت، فکری دیانت اور علمی دقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ مقدمے کی گہرائی، ترجمے کی صحت، اور کتاب کی مجموعی پیشکش، حتیٰ کہ کور ڈیزائن تک، ہر پہلو میں ایک سنجیدہ علمی ذوق اور جمالیاتی شعور جھلکتا ہے۔ ہم انہیں اس عظیم خدمت پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں درازیِ عمر، برکتِ علم و عمل عطا فرمائے، اور انہیں شیخ اکبر ابن العربی قدس سرہ کی علمی و روحانی میراث کی خدمت کے مزید مواقع نصیب فرمائے۔

    دانیال امين

Add a review

Shipping & Returns Policy

Shipping

Pakistan, Major Cities: 1-3 working days
Villages and Small Cities: 2-4 working days

Order before 2.30pm and your order will be dispatched on the same

working day (Mon-Fri excluding public holidays).

We will ship your order from Call Courier Service.

Returns & Exchanges

All returns must be postmarked within seven (7) days of the purchase date. All returned items must be in new and unused condition, with all original tags and labels attached.

To return an item, please email customer service at [email protected]
Please place the item securely in its original packaging and include your proof of purchase, and mail your return to the following address:

Ibn Al Arabi Foundation

ho no 123 st 7 Ch Jan Colony Chaklala scheme 3

Rawalpindi, Punjab, 

Please note, you will be responsible for all return shipping charges. We strongly recommend that you use a trackable method to mail your return.

 

After receiving your return and inspecting the condition of your item, we will process your return or exchange. Please allow at least seven (7) days from the receipt of your item to process your return or exchange. We will notify you by email when your return has been processed.
 

Damaged or Defective Products

Please return any item purchased from ibnularabibooks.com that arrives to you damaged or defective, or isn’t what you have ordered.