Fusus al-Hikam | 2024 Edition | Urdu translation only | فصوص الحکم

Fusus al-Hikam | 2024 Edition | Urdu translation only | فصوص الحکم

SaleFeatured

 1,500 2,000

Select Edition
Choose an option

 1,500 2,000

Availability: 28 in stock (can be backordered)


Title: Fusus al-Hikam
Author: Shaykh al-Akbar Muhyiddin Ibn al-Arabi
Editor: Abrar Ahmed Shahī,
Translated by: Abrar Ahmed Shahi
Urdu translation only
Size: 5.5*8.5 in

Frequently Bought Together

Current price is: ₨ 1,500. Original price was: ₨ 2,250.
 + 
Current price is: ₨ 2,700. Original price was: ₨ 3,700.
Price for all :  4,200
Add to cart
Buy Now
-33%Featured

Kashf al-Manaa | 2024 2nd Edition | اسمائے الہیہ کے اسرار و معانی | شیخ اکبر ابن العربی

Current price is: ₨ 2,000. Original price was: ₨ 3,000.
2024 Edition
Select options This product has multiple variants. The options may be chosen on the product page
SaleFeatured
Deals end in:
2024 Edition
Select options This product has multiple variants. The options may be chosen on the product page
SaleFeatured

Book Description

فصوص الحکم شیخ اکبر کی اہم ترین کتابوں میں سے ایک کتاب ہے۔ یہ ایک مبارک خواب کی صورت میں آپ کو دی گئی۔ اس خواب کے بارے میں شیخ فصوص کے مقدمے میں لکھتے ہیں:

“میں نے ایک بشارت دینے والے خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کیا، یہ خواب مجھے سن 627 ھ اخیر عشرہ محرم، شہر دمشق میں دکھلایا گیا۔ آپؐ کے ہاتھ میں ایک کتاب تھی، مجھے بولے: “یہ کتاب فصوص الحکم ہے، اسے پکڑو اور لوگوں تک پہنچاؤ تاکہ وہ اِس سے فائدہ اٹھائیں۔” میں نے کہا: جیسا ہمیں حکم دیا گیا ہے ہماری کامل فرمانبرداری اللہ، اُس کے رسول اور وقت کے حاکموں کے لیے ہے۔ سو میں نے اِس خواہش کو پورا کیا، نیت کو خالص کیا، اور اپنی توجہ اور مقصد اِس کتاب کو کسی کمی بیشی کے بغیر ویسے منظر عام پر لانا بنا لیا جیسا کہ مجھے رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے کہا۔”

اب جبکہ اس کتاب کی نسبت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب ہے تو پھر احتیاط کا تقاضا یہی تھا کہ اس کو منظر عام پر لانے کے لیے حتی الامکان احتیاط سے کام لیا جاتا۔ اس بارے میں شیخ فرماتے ہیں:

“پھر میں نے اللہ سے یہ دعا مانگی کہ اِس (کتاب کے) معاملے میں، بلکہ میرے تمام احوال میں مجھے اپنے ان بندوں میں شامل کر لے کہ جن پر شیطان کا کوئی زور نہیں، اور جو کچھ میری انگلیاں لکھیں، میری زبان بولے، یا میرے دل میں آئے؛ عیب سے منزّہ القا کی صورت، یا نفسی شعور میں روحی الہام کی مانند، تو اِس سب میں مجھے اُس (تائید خدائی) سے مخصوص کر کہ میں اِس (القا اور الہام) کو گرفت میں لے سکوں؛ تاکہ میں (رسول خدا کا) ترجمان بنوں اور اپنی ذات سے اِس میں تصرف نہ کروں۔”

اور فرمایا: “جب اللہ تعالی نے مجھے باطنی طور پر اُن باتوں پر مطلع کیا جو اِس امام اور والد اکبر میں ودیعت کی گئیں، تو میں نے اِس کتاب میں اِن میں سے وہی کچھ ذکر کیا جس کی مجھے اجازت دی گئی، نہ وہ کہ جن پر میں مطلع ہوا؛ کیونکہ یہ کتاب اور آج کا یہ عالم اِن (اسرار) کا احاطہ نہیں کر سکتا۔ پس جس کا میں نے مشاہدہ کیا اور جو میں اِس کتاب میں لکھوں گا وہ اسی قدر ہو گا جس قدر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے لکھنے کا حکم دیا۔”

اِن عبارات سے واضح ہے کہ شیخ بھی اس کتاب کو لکھنے میں رسول اللہ کے ترجمان ہیں نہ کہ مولف۔ آپ کو انہی دقتوں کا سامنا ہے جو ایک مترجم کو ہوتا ہے۔ اس کتاب کی عبارات بھی اسی بات کی غماز ہیں اور یہی تو مولف اور مترجم کا فرق ہے۔ اور اس کتاب کے مشکل ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ ایک ترجمہ ہے۔

ہمارا ترجمہ

جب ہم نے ترجمہ شروع کیا تو وہ نہایت تکلیف دہ عمل تھا، کتاب کی عبارات نہایت دقیق اور عمیق ہیں اور کوئی مترجم اسی وقت ان کا کماحقہ ترجمہ کر سکتا ہے جب تک کہ باطنی امداد کی صورت میں معانی کا فہم اس کی رہنمائی کرے۔ اس سلسلے میں میں ان تمام شارحین فصوص اور مترجمین کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ جن کی شرح اور ترجمے نے مشکل مقامات پر مجھے انحراف سے بچائے رکھا۔ ان میں شرح بالی آفندی، شرح داؤد القیصری، شرح المہائمی اور شرح الجامی اہم ہیں، شرح عبد الغنی النابلسی نے بھی بہت سہارا دیا۔ ایک دفعہ مکمل ترجمہ کر لینے اور ابتدائی پروف کے بعد بھی اردو ترجمے کو دوبارہ عربی متن سے ملا کر چیک کیا گیا۔ عموماً ہم کتاب کو دو مرتبہ ترجمہ کرتے ہیں کیونکہ اس نظر ثانی سے کتاب کافی حد اصل متن کے قریب ہو جاتی ہے، پہلی مرتبہ بعض اوقات ترجمے میں نقائص رہ جاتے ہیں جن کا ازالہ مکمل نظر ثانی سے ہی ممکن ہوتا ہے۔ شروع سے لے کر آخر تک مکمل کتاب عربی متن سے دوبارہ چیک کی گئی، شرح میں بھی مشکل مقامات مزید آسان کیے گئے۔ جو عربی عبارات پھر بھی سمجھ سے بالاتر رہیں انہیں عبد العزیز المنصوب کو بھیجا گیا تاکہ وہ ان مقامات کی شرح کر دیں اور ہم اِسے سمجھ کر آسان زبان میں ترجمہ کر لیں۔ اس محبت اور محنت کے باوجود بھی اگر کوئی کمی یا کوتاہی رہ گئی ہو، یا ہم نے عربی متن ویسے پیش نہ کیا ہو جیسا کہ شیخ کی مراد تھی تو ہم ان سے معافی کے خواستگار ہیں۔ قارئین سے بھی یہ گزارش ہے کہ وہ اگر کہیں لفظی یا معنوی غلطی پائیں تو ہمیں آگاہ کریں تاکہ اگلے ایڈیشن میں اسے ٹھیک کر دیا جائے۔

حواشی اور شرح

ہم نے اوپر ان کتابوں کے نام لکھے ہیں جن سے اس کتاب کے حواشی میں مدد لی گئی۔ شارحین فصوص کی بات ہو جائے تو جن شارحین کا انتخاب میں نے کیا وہ سب ایک ہی ترتیب میں چلتے دکھائی دیتے ہیں۔ شیخ داؤد القیصری کی شرح اکثر شارحین کے نزدیک کلاسیک کا درجہ رکھتی ہے، اور اس کی ایک بڑی وجہ تو یہ ہے کہ خود شیخ اکبر کے ہاں سے اِسے مقبولیت عطا ہوئی۔ شرح داؤد القیصری فصوص الحکم کو سمجھنے کی مفتاح ہے جو ہر درجے کے قاری کے ذوق کی تسکین کرتی ہے۔ اس کے بعد ہم نے شیخ بالی آفندی کی شرح سے بہت استفادہ حاصل کیا ہے۔ پھر شرح جامی اور شرح شیخ المہائمی اور آخر میں شرح عبد الغنی النابلسی۔ کتاب کے حواشی کے سلسلے میں ہم نے شیخ اکبر کے دیگر کلام خاص طور پر فتوحات مکیہ سے بھرپور استفادہ کیا ہے۔ ہم نے اِس کتاب کے مشکل مفاہیم کو سامنے رکھا اور پھر موضوع کی مناسبت سے جو کچھ ہمیں اللہ کی توفیق سے سمجھ آیا یا جس عبارت تک ہماری رہنمائی کی گئی ہم نے اُسے حاشیے میں نقل کر دیا۔ اس عمل کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ وہ لوگ – جن میں ہم بھی شامل ہیں – جو ان مفاہیم سے واقف نہیں وہ کسی حد تک ان سے واقف ہو جائیں اور اُن پر اِن کا سمجھنا آسان ہو، حالانکہ نہ یہ مفاہیم آسان ہیں اور نہ ہی وہ انداز جس میں انہیں بیان کیا گیا ہے۔

Additional Information

Weight 0.7 kg
Pages

Binding

Book Size

,

Edition

Paper type

Printing Quality

Select Edition

Urdu Translation, Urdu Translation +Hashiya

1 review for Fusus al-Hikam | 2024 Edition | Urdu translation only | فصوص الحکم

  1. abrarshahi (verified owner)

    Great book

Add a review

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shipping & Returns Policy

Shipping

Pakistan, Major Cities: 1-3 working days
Villages and Small Cities: 2-4 working days

Order before 2.30pm and your order will be dispatched on the same

working day (Mon-Fri excluding public holidays).

We will ship your order from Call Courier Service.

Returns & Exchanges

All returns must be postmarked within seven (7) days of the purchase date. All returned items must be in new and unused condition, with all original tags and labels attached.

To return an item, please email customer service at admin@ibnularabibooks.com
Please place the item securely in its original packaging and include your proof of purchase, and mail your return to the following address:

Ibn Al Arabi Foundation

ho no 123 st 7 Ch Jan Colony Chaklala scheme 3

Rawalpindi, Punjab, 

Please note, you will be responsible for all return shipping charges. We strongly recommend that you use a trackable method to mail your return.

 

After receiving your return and inspecting the condition of your item, we will process your return or exchange. Please allow at least seven (7) days from the receipt of your item to process your return or exchange. We will notify you by email when your return has been processed.
 

Damaged or Defective Products

Please return any item purchased from ibnularabibooks.com that arrives to you damaged or defective, or isn’t what you have ordered.