Rasail Ibn al-Arabi | Vol – 1 | Insha al-Dawair | Taj al-Tarajim | Arabic + Urdu

Rasail Ibn al-Arabi | Vol – 1 | Insha al-Dawair | Taj al-Tarajim | Arabic + Urdu

-33%Featured

Original price was: ₨ 2,000.Current price is: ₨ 1,350.


Arabic Title: تاج التراجم و انشاء الدوائر

Urdu Title: رسائل ابن العربی
Author: Shaykh al-Akbar Ibn al-Arabi
Editor: Abrar Ahmed Shahi
Translated by: Abrar Ahmed Shahi
Publisher: Ibn al-Arabi Foundation
Pages: 322
Paper Type: 70gsm IK imported
Printing: Offset printing
Year of Publication: 2021
Edition: 1st
Language: Arabic + Urdu
Binding: Paperback
Dimensions: 5.5*8.5

Weight: 0.50 kg


Availability: 46 in stock (can be backordered)

Original price was: ₨ 2,000.Current price is: ₨ 1,350.

Availability: 46 in stock (can be backordered)

Add to cart
Buy Now


آج ہم آپ احباب کے سامنے شیخ اکبر محی الدین محمد بن علی ابن العربی الطائی الحاتمی کے دو رسائل: إنشاء الدوائر والجداول، اور تاج التراجم في إشارات العلم ولطائف الفهم تحقیق شدہ عربی متن، سلیس اردو ترجمے اور منتخب مقامات کی شرح کے ساتھ شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ یہ دو رسائل ہمارے اُس مشن کا حصہ ہیں جس کا مقصد اِس ابدی اور لا فانی خدائی پیغام کو لوگوں کے سامنے اُن کی اپنی زبان، سلیس انداز اور تحقیق شدہ متون کے ساتھ پیش کرنا ہے۔

انشاء الدوائر

یہ رسالہ اپنے موضوع کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے کہ اس کی ابتدا شیخ ان الفاظ سے کرتے ہیں: “اما بعد: جب اللہ سبحانہ وتعالی نے مجھے اشیا کے اُن حقائق سے روشناس کروایا جن پر یہ اپنی ذوات میں قائم ہیں، اور کشف سے اِن کی نسبتوں اور اضافتوں کے حقائق کا بتایا، تو میں نے یہ چاہا کہ انہیں حِسّی شکل کے قالب میں ڈھالوں، تاکہ میرے ساتھی اور دوست عبد اللہ بدر الحبشی پر اِن کا سمجھنا آسان ہو۔ اور یہ ہر اس (شخص) پر واضح ہو جائیں جس کی بصر اِن کے ادراک سے عاجز ہے یا جس کے افکار کے سیارے ان (حقائق) کے افلاک میں نہ تیرے، اور اُس پر یہ واضح ہو کہ وجود میں اُس کا مرتبہ کہاں ہے؟ اور اُسے یہ کیا شرف حاصل ہوا کہ فرشتے بھی اُس کے سامنے سجدہ ریز ہوئے ؟ اور جب مکرم برگزیدہ فرشتے نے اِسے سجدہ کیا تو پھر پست اور ادنی مخلوقات کے بارے میں تیرا کیا گمان؟”

اس کے بعد کتاب کی ابتدا وجود اور عدم کی معرفت سے ہوتی ہے۔ یہ اس لیے ضروری ہے کہ اس کتاب میں شیخ نے مرتبہ انسانی پر بات کرنی ہے لہذا یہ ضروری ہے کہ پہلے اس موضوع پر بات ہو جائے کہ انسان وجود اور عدم کے کِن مراتب میں ہے۔ اس بحث کے لیے ضروری ہے کہ پہلے وجود اور عدم کو تفصیلاً بیان کیا جائے تاکہ ہر کوئی اصطلاحاً ان مراتب کو جانے اور غلطی نہ کھائے۔ شیخ نے یہ سب عملی خاکوں اور اشکال سے واضح کیا ہے تاکہ طالب علم کے لیے اسے سمجھنے میں آسانی ہو۔

تاج التراجم تعارف

شیخ اکبر نے یہ رسالہ علم کے اشارات اور فہم کے لطائف میں لکھا ہے۔ کتاب کے مقدمے میں یہ بتایا ہے کہ اسمائے الہیہ کے حقائق اور انسان کامل کے حقائق کے درمیان لا تعداد مقامات ہیں۔ اور ان مقامات تک رسائی فکر سے پہلو تہی کرنے سے ہی نصیب ہوتی ہے۔ خود کو فکر سے عاری کرنا ایسی نایاب استعداد ہے کہ اکثر اہل عقل اس کا انکار کرتے ہیں کہ اس سے کوئی نتیجہ برآمد ہو سکتا ہے۔ شیخ کے نزدیک یہ تمام مقامات عقل کے ادراک سے پرے ہیں، یہ وہ اسرار اور لطائف ہیں جو اللہ تعالی کی طرف سے بندے کو کشف اور مشاہدے میں عطا کیے جاتے ہیں جو خالص توحید کا نتیجہ ہیں۔

شیخ فرماتے ہیں کہ اس عالم میں فاعل حقیقی صرف اللہ تعالی ہی ہے جسے کامل اقتدار حاصل ہے، وہی اپنے بندوں سے خطاب کرتا ہے اور ان کی آپسی فضیلت ان بندوں کے مقامات کی وجہ سے ہے۔ اور ان ادراکات کا حصول شریعت کی پاسداری میں ہے لہذا بندے کو چاہیے کہ اچھے طریقے سے شریعت پر عمل کرے، توحید کو خالص کرے اور اُس کے اوصاف اپنائے اور اپنے اوصاف سے دامن چھڑائے، اور اس مناسبت سے اُستک جو آئے اسے قبول کرے۔

اسی طرح آپ نے فرمایا کہ اگر کوئی صاحبِ کتاب اپنی کتاب کے مطابق عمل کرےاور اہل طریقت کی طرح ہر دنیاوی تعلق سے پہلو تہی کرے تو وہ بھی ان مقامات اور وارِدات کو پا سکتا ہے۔ لیکن جو اپنی عقل کو ہی سراہے اور اپنی رائے کا غلام بن جائے، چاہے وہ کتنی ہی مصیبتیں اٹھائے وہ ان تک نہیں پہنچ پاتا۔ ان لوگوں نے اس شے کو ذریعہ قربت سمجھا جسے رب نے ذریعہ قربت نہ بنایا۔ اپنی عقل سے کام لیا تو غلطی کھائی اور نقصان اٹھایا، پھر اللہ نے بھی ان کے ساتھ مکر اور استدراج کا معاملہ کیا تو اُن کے لیے انہی کے اعمال مزین کیے ﴿أَفَمَن زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ فَرَآهُ حَسَنًا[1] کیا جس کے لیے اس کے عمل کو مزین کر دیا گیا اور وہ جسے بہتر سمجھتا ہے کیا وہ ٹھیک ہے۔ ایسا بالکل نہیں۔

اس مقدمے کے بعد شیخ نے ان لطائف اور اشارت کو بیان کیا ہے جو آپ کو اللہ کی خصوصی عنایت سے حاصل ہوئے۔ یہ وہ راز ہیں جن تک رسائی ہر ایک کی بات نہیں۔ اس رسالے کا ہر جملہ ہی سننے اور سر دھننے کے قابل ہے۔

[1] (فاطر: 8).

Weight 0.5 kg
Binding

Book Size

Edition

Paper type

Printing Quality

Publisher

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Rasail Ibn al-Arabi | Vol – 1 | Insha al-Dawair | Taj al-Tarajim | Arabic + Urdu”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shipping & Returns Policy

Shipping

Pakistan, Major Cities: 1-3 working days
Villages and Small Cities: 2-4 working days

Order before 2.30pm and your order will be dispatched on the same

working day (Mon-Fri excluding public holidays).

We will ship your order from Call Courier Service.

Returns & Exchanges

All returns must be postmarked within seven (7) days of the purchase date. All returned items must be in new and unused condition, with all original tags and labels attached.

To return an item, please email customer service at admin@ibnularabibooks.com
Please place the item securely in its original packaging and include your proof of purchase, and mail your return to the following address:

Ibn Al Arabi Foundation

ho no 123 st 7 Ch Jan Colony Chaklala scheme 3

Rawalpindi, Punjab, 

Please note, you will be responsible for all return shipping charges. We strongly recommend that you use a trackable method to mail your return.

 

After receiving your return and inspecting the condition of your item, we will process your return or exchange. Please allow at least seven (7) days from the receipt of your item to process your return or exchange. We will notify you by email when your return has been processed.
 

Damaged or Defective Products

Please return any item purchased from ibnularabibooks.com that arrives to you damaged or defective, or isn’t what you have ordered.