عالم اسلام میں صف اوّل کے سیرت نگار ‘ ارشاد الساری اور المواھب اللدنیہ ‘ کے مؤلف امام شھاب الدین احمد بن محمد قسطلانی(المتوفی:923ھ) کی درود و سلام پر لازوال،نادر ،جامع، مستند اور وقیع کتاب ” مسالک الحنفا الی مشارع الصلوۃ علی النبی المصطفی ” برصغیر کی اسلامی تاریخ میں پہلی بار اردو ترجمہ اور تحقیق کےساتھ ھدیہ قارئین ہے۔
مذکورہ کتاب میں امام قسطلانی نے درود و سلام کے تمام پہلوؤں پر نہایت جامع اور عمدہ ابواب بندی کی ہے اور اس موضوع پر تفاسیر، احادیث ،شروح احادیث ،فقہ، سیرت و مغازی ،تاریخ ،تصوف، عقائد ،اصول حدیث ، اسماء الرجال، لغت، ادعیہ و اذکار اور صلاة و سلام کی تمام اساسی کتب کے صدہا حوالہ جات قلمبند فرمائے ۔
یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک فقید المثال تصنیف اور برصغیر کی تاریخ میں شائع ہونے والا منفرد مجموعہ ہے
Reviews
There are no reviews yet.