شیخ ابن العربی رح کا تصور نبوت اور عقیدۂ ختمِ نبوت
اس کتاب میں شیخ ابن عربی کے تصور نبوت کا تعارف کروانے کی ایک طالب علما نہ کاوش کی گئی ہے نیز ساتھ ہی ساتھ شیخ اکبر کے ان ناقدین کے اعتراضات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے جو انہیں ختم نبوت کا منکر ثابت کرنے کے لیے پیش کئے جاتے ہیں۔امید ہے اس کتاب کے بعد شیخ ابن عربی پر لگائے جانے والے الزامات کی حقیقت واضح ہوجائے گ
شیخ اکبر محیی الدین محمد ابن العربی علیہ الرحمۃ ایک بلند مرتبت صوفی ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم منتظم اور اصولی بھی تھے۔ ہر دور میں علمائے اسلام اور اولیائے امت کی ایک بڑی اکثریت آپ کی علمیت اورولایت کے قائل رہی ہے۔ پچھلے ایک عرصے سے تسلسل کے ساتھ آپ کی فکر پر بالخصوص اور صوفیائے کرام پر بالعموم ختم نبوت کے انکار کا الزام لگایا جا رہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ شیخ اکبر علیہ الرحمۃ اور صوفیائے اہل سنت اسی طرح عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں جیسے پوری امت مسلمہ رکھتی ہے۔ عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں شامل ہے جس کا انکار کفر ہے۔ اس کتاب میں شیخ ابن عربی کے تصور نبوت کا تعارف کروانے کی ایک طالب علما نہ کاوش کی گئی ہے نیز ساتھ ہی ساتھ شیخ اکبر کے ان ناقدین کے اعتراضات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے جو انہیں ختم نبوت کا منکر ثابت کرنے کے لیے پیش کئے جاتے ہیں۔امید ہے اس کتاب کے بعد شیخ ابن عربی پر لگائے جانے والے الزامات کی حقیقت واضح ہوجائے گی۔ یہ کتاب محض کسی ایک شخص کے نظریات کا دفاع نہیں کرتی بلکہ تصوف کی اس عظیم روایت کی نمائندگی کرتی ہے جو اسلام کے صدر اول سے لے کر آج تک سالکین حق کی پیاس بجھاتی آرہی ہے۔ زیر مطالعہ کتاب شیخ ابن عربی کے تصور نبوت پر اب تک لکھی جانے والی اول و جامع ترین کتاب ہے جس میں عقیدہ ختم نبوت ۔۔سے متعلق مباحث نبوت کے اہم پہلوئوں پر شیخ اکبرکی رائے کا مطالعہ خود شیخ کی عبارات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
اس کتاب پر ہمارا مکمل تبصرہ پڑھیں
Reviews
There are no reviews yet.